آئرلینڈ بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہے۔آئرش وزیر خارجہ

741

ڈبلن سے آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ رچرڈ بوائیڈ بیرٹ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کے سامنے اٹھایا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھائے۔

جبکہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے تصدیق کی کہ آئرلینڈ بلوچستان کے مسائل سے پہلے ہی آگاہ ہے اور اسے متعدد بار پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آئرلینڈ انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں قرارداد پر دستخط کیے تھے۔

پیش کی جانے والی قرارداد پر ایک آزاد رکن پارلیمنٹ بشمول لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے دستخط کیے تھے، جس میں خواتین کی قیادت میں بلوچ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

قرار داد میں پاکستانی فورسز کی بلوچ خواتین پر تشدد کی مذمت بھی کئی گئی ۔