ہم آزادی کی صورت میں بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیں گے – ڈاکٹر اللہ نذربلوچ

1179

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ، بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے تین مختصر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا ہے کہ ہماری آزادی کی جنگ ایک طویل جنگ ہے، دشمن کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ہم بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیں گے لیکن ہمارا بدلہ ہماری آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے نام پر ان کا دوغلا کردار بین الاقوامی اداروں کی سالمیت پر بدنما داغ ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس قسم کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اسے عالمی طاقتوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ان کی مذمت کرنی چاہیے جب کہ ان کے پاس اجتماعی قبروں، قتل و غارت گری کی پالیسی، سیاسی دباؤ کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، جو منظم طریقے سے جاری ہیں۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ استعماری فوج اپنے اعصاب کھو چکی ہے۔ تاریخ ہمیں طویل جنگوں کے بارے میں بتاتی ہے جو ہمیشہ فتح کا باعث بنتی ہیں۔ ریاستی حمایت یافتہ جوابی انقلابی فورسز کے حوصلے باقی نہیں ہیں۔ ہم اپنی قوم کے تعاون سے اپنی آزادی واپس حاصل کریں گے۔