کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ، متعدد زخمی

568

بدھ کے روز دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم دھماکا ہوا ۔

دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے،جنہیں سول اسپتال منتقل کرکے فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا۔

خیال رہے کہ آج صبح بلیدہ کےعلاقے میناز میں پاکستان پیلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر میں دو دستی بم پھینکے گئے۔ جبکہ کل سبی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ریلی میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے بلوچستان میں انتخابی سرگرمیاں محدود اور لوگوں کی عدم دلچسپی سے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیوں نے الیکشن میں لوگوں سے حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔