کوئٹہ پولیو ٹیم پر حملہ، سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک

383

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

کوئٹہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کے ارکان محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ واقعہ کی مزید چھان بین پولیس کررہی ہے-

واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ ان حملوں میں کئی اہلکاروں اور رضاروں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ بعض واقعات میں انسدادِ پولیو کے قطرے پینے والے بچے بھی نشانہ بنے ہیں۔

بلوچستان میں پولیو ٹیم پر حملوں کے اکثر واقعات، کوئٹہ، چمن اور مستونگ پیش آتے رہے ہیں جبکہ بیشتر ان حملوں کی ذمہ داری مذہبی گروہوں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے ایک رپورٹ کے مطابق 2012 سے ابتک پولیو ٹیم پر حملوں میں 25 سے زائد سیکورٹی پر مامور اہلکار مارے گئے ہیں-