کوئٹہ: صوبائی اسمبلی کے امیدوار امیر قاری مہر اللہ پر حملہ

281

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمیعت نظریاتی کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں قاری مہراللہ محفوظ رہے۔ قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدئی زخمی ہوگئے تھے۔

سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا تھا کہ اسلم بلیدئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے، انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔