مچھ: بی ایل اے کا کنٹرول برقرار، گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد

2359

بلوچستان لبریشن آرمی کے آپریشن درہِ بولان کے آغاز کے بعد تاحال بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کا مچھ شہر میں فوجی مقامات و تنصیبات پر کنٹرول برقرار ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی گن شب و دیگر ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

ایک علاقہ مکین نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں گذشتہ رات سے جاری ہے تاہم صبح سویرے مزید گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات سے علاقے میں مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

واضح رہے بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب مچھ میں اپنے حملے کا آغاز کیا۔ ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں اس حملے کو “آپریشن درہ بولان” کا نام دیا۔ انہوں نے کہا کہ س حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی یونٹ مجید برگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ حصہ لے رہے ہیں جن کو بی ایل اے انٹیلیجنس ونگ کی کمک حاصل ہے۔