محمد عرفان کو پاکستانی اذیت خانوں سے بازیاب کیا جائے – اہلخانہ

175

آٹھ سال قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار محمد عرفان ولد میر احمد سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔

اہلخانہ کے مطابق 22 دسمبر 2016 کو پاکستانی فوج نے عرفان کو کوئٹہ کے علاقے سریاب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد سے اس کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی۔

اہلخانہ نے حکام اور انسان حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محمد عرفان کو پاکستانی اذیت خانوں سے بازیاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ ایک سنگیں مسئلہ ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق بلوچستان سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ پاکستان خفیہ ایجنسیوں کے تحول میں ہیں۔

بلوچ قوم پرستوں کے مطابق بلوچستان میں ایسی گھر موجود نہیں ہے جہاں سے ایک شخص لاپتہ نہ ہو یا کسی کو پاکستانی فوج نے قتل نہیں کیا ہے۔