قلات: معدنیات لے جانے والے گاڑی پر حملہ

285

مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا، ڈرائیور و کلینڈر محفوظ رہیں

قلات پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گرانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قیمتی پتھر لے جانے والی ایک ٹرک کو حملے میں نشانہ بنایا اور ٹرک کے ٹائر تباہ کیئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ٹرک ڈرائیور اور کلینڈر محفوظ رہیں تاہم گاڑی کے ٹائر تباہ ہوکر ناکارہ ہوگئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر سیکورٹی کی بھاری تعداد موجود ہے۔

خیال رہے قلات و گردنواح میں اس سے قبل بھی معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں حملہ آوروں نے ان ٹرکوں کے ڈرائیورز کو بغیر جانی نقصان کے رہا کردیا ہے۔

ان واقعات میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبل کرتی رہی ہے اور اسے بلوچ معدنیات کا استحصال قرار دیتی ہے تاہم آج ہونے والی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔