علم ئنا چراغ کیمپئین روشن مستقبل کا ضامن بن چکا، بلوچستان بھر میں کتب میلوں کا سلسلہ جاری – بی ایس او

113

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سالوں بی ایس او کی جانب سے شروع ہونے والی کتاب مہم “علم ئنا چراغ” بلوچ راج کے لیے روشن مسقبل کا ضامن بن چکا ہے اور جس طرح سے بلوچ قوم نے مختلف شہروں میں علم ئنا چراغ کے بینر تلے لگنے والے بُک اسٹالز کی حوصلہ افزائی کی وہ تنظیم کے لئے باعث فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ادوار میں کوہلو، حب چوکی، نوشکی، منگچر، بلیدہ، زامران میں کتب میلوں کا انعقاد ہوچکا ہے جبکہ اوتھل، پنجگور ،خاران، قلات و دیگر شہروں میں شیڈول ہیں۔ علاوہ ازیں تنظیم کی خواہش ہے کہ جہاں جہاں بلوچ آباد ہیں وہاں وہاں تنظیم کتب سٹالز کے ذریعے علم و شعور کے دیے جلاتے رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم روز اول سے بلوچ سماج کے شعوری ترقی میں کردار ادا کرتی رہی ہے اور یہ قابلِ فخر کردار مستقبل میں مزید توانائی کے ساتھ جاری رہیگا۔ تنظیم کتب سٹالز کے علاوہ بلوچستان بھر میں کتاب ریویوز سیشنز، سیمینار، تعلیمی، سیاسی و ادبی مباحثوں کے ذریعے سماجی ترقی میں اپنا کردار پختگی سے ادا کرتی رہے گی۔