علامہ مسعود الرحمان قاتلانہ حملے میں ہلاک

401

اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مسعودالرحمان عثمانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد علامہ مسعود الرحمن عثمانی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے غوری ٹاؤن میں مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی، دو افراد فائرنگ کی زد میں آئے۔

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علما کونسل علامہ مسعود الرحمن عثمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

مسعود الرحمن عثمانی کے ڈرائیور پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔