سبی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

367

بدھ کے روز سبی ٹریفک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ۔

اطلاعات کے مطابق سبی میں ٹریفک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے تفتیش شروع کردی۔

یاد رہے کل سبی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ریلی پر دھماکے سے تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔