بلیدہ: ظہور بلیدی کے گھر پر حملہ

579

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ہونے والے پاکستانی انتخابات کے لئے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے رہائش گاہ پر دو دستی بموں سے حملہ کیا ۔

تاہم حملے میں نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اور نہ ہی تاحال مذکورہ حملے کی زمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول کی ہے۔