بلوچستان کتاب کاروان آج 13 ویں روز بھی جاری رہا۔ بساک

104

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے شروع ہونے والے کتب میلہ بلوچستان کتاب کاروان بلوچستان بھر میں جاری ہے جہاں مختلف علاقوں میں کتب میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین دنوں میں کلات، خضدار، پسنی، پیشُکان، بل نگْور دشت، شاپُک، ھیرونک، تجابان، سبی، کولپور، مچھ، بھاگ ناڑی بولان، بارکھان، کوہلو، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں کتب میلے لگائے گئے۔ طلبا و طالبات، ادیب، استاد، سماجی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے اسٹالوں کا دورہ کرکے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

مرکزی ترجمان نے آخر میں کہا کے بلوچستان کتاب کاروان تقریباً بلوچستان کے ہر حصے تک پہنچی چکی ہے جبکہ یہ کیمپئین آنے والے دنوں میں بھی مختلف مقامات پر جاری رہے گا جس میں کل سوراب میں کتب میلہ لگایا جائے گا۔