اے ایف سی ایشین: کرغزستان اور عمان کو شکست کا سامنا

84

اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے پانچویں روز 16 جنوری 2024 کا پہلا میچ عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم ایف گروپ کے تھائی لینڈ اور کرغزستان مابین کھیلا گیا۔

یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا۔ میچ کا پہلا گول تھائی لینڈ کے سوپاچائی چیڈ نے 26 ویں منٹ میں کیا اور 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

تھائی لینڈ کے سوپاچوک ساراچاٹ نے 48 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے برتری دلا کر اسکور 2-0 کیا، اور اختتام اسکور یہی رہا اور تھائی لینڈ نے پہلی جیت اپنے نام کرلیا۔

16 جنوری 2024 کو دوسرا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سعودی عرب اور عمان کے مابین میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔

میچ کا پہلا گول اومان کی صلالہ الیحیٰی نے کیا جنہوں نے 14 ویں منٹ میں پینلٹی کو کامیابی کے ساتھ گول میں تبدیل کیا۔

کانٹے دار مقابلے کے بعد سعودی عرب کے عبدالرحمٰن غریب نے 78 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دئیے، جس سے اسکور 1-1 ہوگیا۔

میچ کے 96 ویں منٹ میں سعودی عرب کے علی البلیحی نے میچ کا آخری گول کرکے اسکور کو 2-1 کرکے سعودی عرب کی جیت کو یقینی بنایا۔