اقلیتی برادری کو تکلیف پہنچانا بزدلانہ فعل ہے۔ اسلم رئیسانی

270

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز ہندو محلہ مستونگ کے رہائشی مہاراج ستیش کمار کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران زدوکوب کرنے اور ان کی گاڑی کو چوری کرکے لے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر دن دہاڑے ایسے واقعات پرامن معاشرے کے لیئے ناسور ہیں ۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور سدباب کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے علاقے کی امن وامان کی صورتحال پیدا ہوگا اور یہ ایک نا قابل برداشت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیت کی حقوق اور انکی جان و مال کے تحفظ ضلعی انتظامیہ ضرور یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکیں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقے کی امن وامان کو یقینی بنانے کے لیئے اقدمات اٹھائے۔

انہوں نے کہاکہ اقلتی برادری کو تکلیف پہچانا بزدلانہ فعل ہے۔ ہندو پنچائیت کے رہنماء مہاراج ستیش کمار کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ ڈاکوں کا سراغ لگا کر انہیں کو گرفتار کر کے انکی مسروقہ گاڑی کو بر آمد کیا جائے۔