افغانستان: چارٹرڈ ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

203

روسی ایوی ایشن حکام نے اتوار کے روز کہا ہے کہ روس میں رجسٹرڈ ایک طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے، گزشتہ رات افغانستان سے لاپتہ ہو گیا ہے، جبکہ مقامی افغان پولیس نے کہا کہ انہیں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ چارٹرڈ ایمبولینس طیارہ تھا جو بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہا تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فرانسیسی ساختہ ڈسالٹ فالکن 10 جیٹ تھا جسے 1978 میں تیار کیا گیا تھا۔

روسی ایوی ایشن کی جانب سے یہ اعلان شمالی افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جہاں صوبہ بدخشاں کی پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کی رات دیر گئے ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

تاہم دیگر نقصانات کے حوالے سے ابتک تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔