گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان گلوکار بھائی و کزن سمیت لاپتہ

250

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ساحلی شہر علاقے گوادر سے بلوچی کے گلوکار اور یوٹیوبر کو بھائی اور کزن سمیت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نوجوان گلوکار اور یوٹیوبر دلجان دیدار، اور اس کا بھائی شاہ حسین اور کزن یاسر غلام ناموں سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق آٹھ دسمبر بوقت شام تقریباً پانچ بجے مذکورہ نوجوان موٹر سائیکل پر تلاپی نگور سے اپنے گھر جورکان نگور میں آ رہے تھے کہ راستے یوسف بازار کے قریب پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم کردیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔