کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

396

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے بلیدہ سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نادل ولد ارادہ کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان بلیدہ کے علاقے ریک سر بٹ کا رہائشی ہے۔ جنہیں پاکستانی فورسز نے دو روز قبل چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے۔