کیچ: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

448

ضلع کیچ کے علاقے پیدراک اور جمک کے درمیان ڈھوکی کے مقام پر ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کے وقت مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد فورسز کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی اور مزید نفری اردگرد کے علاقے میں تعینات کردی گئ۔

تاہم عسکری حکام نے واقعہ سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔