کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

221

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ روز پانچ بجے کے قریب ضلع کیچ کے علاقے پیدراک اور جمک کے درمیان ڈھوکی کے مقام پر پاکستانی فوج کے چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔