بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کا منگل کے روز تونسہ شریف میں ہزاروں لوگوں نے استقبال کرتے ہوئے “راجن پور تا ڈی جی خان بلوچستان” اور “بلوچ نسل کشی بند کرو “کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر استقبالی جلسے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا درد ایک ہے ایک زمین کے مظلوم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کوہ سلیمان کے بغیر بلوچستان ادھورا ہے۔ ہمیں ملکر ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگا۔
تربت اور کوئٹہ سے شریک مارچ میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے کہاکہ کوہ سیلمان کے بلوچوں نے ہمیں بے پناہ محبت دی اور ہمارے ساتھ جڑ گئے۔
انہوں نے کہاکہ گاؤں سے لوگوں نے آکر ہمارا درد بانٹا۔ شرکا نے کہاکہ ریاستی رکاوٹوں کے باوجود لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا ۔