کوہلو: لانگ مارچ شرکا پر درج ایف آئی آر، عبوری ضمانت ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سے منظور

248

گزشتہ دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوہلو میں بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جبری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے اور جعلی مقابلوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

بعد ازاں ایف سی کی جانب سے سماجی رہنماء میر نعمت مری، میر بجار خان مری، صحافی نذر بلوچ، بی ایس او کے رہنماء مولا بخش مری، عطاء اللہ مری، اسمعیل مری اور فضل مری سمیت دیگر تیس نامعلوم افراد کیخلاف کوہلو پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

آج کوہلو بار کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پری بیل کی درخواست جمع کی گئی جس پر سماجی رہنماء میر نعمت مری، صحافی نذر بلوچ، بی ایس او کے مولا بخش مری، عطاء اللہ مری، اسمعیل مری اور فضل مری کا عبوری ضمانت منظور ہوگیا۔

یاد رہے ملزمان پر ریاست مخالف نعرے لگانے کا الزام تھا۔ کیس کی پیروی بار ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ ایڈوکیٹ سردار وسیم ایاز مری اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ جمیل احمد خجک نے کی۔