کوئٹہ: گیس کی بندش اور کم پریشر کیخلاف احتجاج، شاہراہ بند

217

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ سریاب روڈ اور نوحصار کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاکر ٹریفک کی روانی روک دی ۔

صبح بارہ بجے سے دونوں جانب ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے سمنگلی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

سریاب سے تعلق رکھنے والے خواتین کا کہنا تھا کہ گوگڑاھی میں سردی کی آغاز سے ہی گیس پریشر غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے اور شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ احتجاج میں شریک نو حصار سمنگلی علاقہ مکینوں کا گیس پریشر کی کمی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردیا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس حکام نے شدید سردی میں ہمارا جینا حرام کردیا ہے جبکہ سریاب کے خواتین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ گزشتہ تیرہ برسوں سے گیس پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ہم ہر سال احتجاج کرتے ہیں گیس حکام ہمارا دھرنا اور حتجاج ختم کر تو دیتے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے علاقوں میں گیس پریشر کے کمی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم سمنگلی روڈ کو ٹریفک کیلئے نہیں کھولیں گے۔

شام تک روڈ بلاک جاری رہا، ٹریفک کی روانی میں خلل کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔