کوئٹہ پولیس گاڑی پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

370

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

حملہ آور پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث اے ایس آئی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، واقعے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کررہے ہیں۔