کوئٹہ: نوجوانوں اور بچوں کا بغیر کسی قیادت کے احتجاج

338

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں نوجوانوں اور بچوں کا اپنے آپ کے تحت بغیر کسی قیادت کے احتجاج 

بچے اور نوجوان ایک دوسرے کو دیکھ کر پریس کلب کے سامنے جمع ہوتے گئے۔

مظاہرین نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون نوجوانوں کے قتل کیخلاف اور لانگ مارچ شرکاء کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بلوچستان بھر میں احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دنوں لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد پہنچے جہاں ان پر پولیس نے تشدد کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جس ردعمل میں بلوچستان کے مختلف بڑے اور چھوٹے علاقوں احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہیں۔