کوئٹہ: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

217
File Photo

دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جناح ٹاون میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک افراد کی شناخت عمر اور نعمان کے ناموں سے ہوئی۔

واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتای جارہا ہے۔