کوئٹہ،: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

280

کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت کامران ولد عبدالصمد قوم دمڑ سکنہ کلی شیخان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ تاہم ابتک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔