کل کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، تاجر برادر تعاون کریں ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

375

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے، نگران حکومتی ترجمان کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے اور ان کی غیر سنجیدگی کے خلاف کل کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے امید رکھتے ہیں کہ وہ شٹر ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کل کوئٹہ بھر میں دوکانیں بند رکھیں گے اور لانگ مارچ کی حمایت کرینگے جو اس وقت بلوچستان میں ریاستی جبر و ناانصافیوں کے خلاف جاری ہے۔