کراچی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص قتل ، ایک لاپتہ

305

پاکستانی فورسز نے کراچی سے دو بلوچوں کو جبری حراست میں لینے کے بعد ایک کو دوران حراست قتل کردیا، جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کر لیا جن میں سے ایک کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا جبکہ ایک اب بھی لاپتہ ہے۔

دونوں کی شناخت شریف بگٹی اور سلمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی گھگھر پھاٹک کے مزدوری سے واپس آتے ہوئے قریب بگٹی برادری سے تعلق رکھنے والے مزدور نوجوانوں کے ساتھ ایف ڈبلیو او کمپنی کے گارڈز نے ایک نوجوان شریف بگٹی کو تشدد کر کے قتل کردیا جب ایک نوجوان سلمان بگٹی تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد سے قتل ہونے والے نوجوان کے لاش کو روڈ پر پھینگ دیا گیا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔