ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فوج کے ہاتھوں سات افراد لاپتہ

316

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بازو ولد مہران بگٹی، نظر علی ولد بژیر بگٹی، نوراللہ ولد سیدھان بگٹی، علی جان ولد توشو بگٹی، غلام مصطفی ولد مہر علی بگٹی، میر احمد بگٹی اور نظر محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں بگٹی کالونی، پھونگ کالونی سمیت مخلتف جگہوں پر پاکستانی فورسز ایف سی کی ونگ 103، آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی نے چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مقامی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غلام رسول بگٹی کے گھر پر شدید فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان چھاپوں کے دوران مذکورہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔