پشین : لاپتا نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

273

اطلاعات کے مطابق پشین کلی ظریف آباد کا ایک نوجوان جو تین دن سے لاپتہ تھا آج اس کی تشدد زدہ لاش ملی۔

پشین یارو کے مقام پر لواحقین نے لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرین نے مین نیشنل ہائی وے کو احتجاجاً یارو پل کے مقام پر تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث دونوں طرف ٹریفک معطل ہوگیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دولت خان درانی کے قاتلوں کو جب تک گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک روڈ بند رہے گا۔