نوشکی، تربت اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

600

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے نوشکی، تربت اور بلیدہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ،جن کے نتیجے میں کم از کم ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز چار بجے کے وقت نوشکی کے علاقے بلغانی، کیشنگی میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو اسنائپر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں پوسٹ کے باہر موجود ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی کے دوران آج تربت، آپسر میں بلوچی بازار کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایاگیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 24 دسمبر 2023 اتوار کی شام بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، چوکی کے اندر دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔