میرے ماموں لاپتہ جہانزیب بلوچ کو بازیاب کیا جائے۔ ماہ نور بلوچ

223

جبری لاپتہ جہانزیب بلوچ جن کو پاکستانی فورسز نے 3 جون 2013 کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔ اس کے نو سال کی بھانجی ماہ نور بلوچ نے اپنے ماموں کے بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بازیاب کیا جائے۔

ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں گزشتہ 8 سالوں سے روڈوں پر ٹھوکریں کھا رہی ہوں یہ عمر میری پڑھائی کی ہے مگر میں پریس کلبوں کے سامنے خوار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خدارا میرے ماموں کو بازیاب کرو۔

خیال رہے کہ جہانزیب بلوچ جو 3 مئی 2013 سے لاپتہ ہے اس کی بھانجی ماہ نور جس کی عمر 9 سال ہے وہ اِن دنوں اسلام آباد کیمپ کا حصہ ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ماموں کی باحفاظت بازیابی کے لئے کرداد ادا کریں۔