مچھ: پولیس تھانے کے قریب بم دھماکا، بچہ جاںبحق

356

بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ میں پولیس تھانے کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کے بعد انتظامیہ نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ پر مزید نفری تعینات کرکے راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔