مند: پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ، متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی

408
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مند سورو میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

قبل ازیں گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے الندور اور گِلی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹس پر کیئے گئے ہیں۔

آج صبح پاکستان فوجی کی ایک ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچی تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔