مشکے میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر

1063

پاکستان فوج کا دعویٰ ہے کہ آواران کے علاقے مشکے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مسلح افراد کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔