مشکے میں دوسرے روز فوجی آپریشن، کمانڈوز اتارے گئے

3166

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں آج دوسرے روز فوجی آپریشن جاری ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مشکے میں ڈرون حملے کے بعد فوجی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مسلسل گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے جاچکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز گُرانڈی کے اطراف میں شدید نوعیت کے دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی۔

عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری رہنے کے باعث جانی و دیگر نقصانات کے حوالے سے بھی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔