محمد جان کو 19 دسمبر کی رات گھر سے غیرقانونی حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا – لواحقین

254

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‏محمد جان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے ‎وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد جان ولد پیر جان کو 19 دسمبر 2023 کی رات بارہ بجے میری تربت گھر سے فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محمد جان اپنے بوڑھے والدین اور بچوں کے واحد کفیل ہے انکی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے کے ساتھ بہت سے مشکلات کا شکار ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے محمد جان کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر محمد جان کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی کمیش اور حکومت کو فراہم کرے گی اور انکی باحفاظت بازیابی کےلیے تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی۔