لیاری جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

276

کراچی میں لیاری کے علاقے سنگھولین سے پانچ بلوچ افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف جمعرات کے روز کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارہ اگست 2023 کی رات کو شعیب بلوچ، زمان بلوچ، مظفر بلوچ، عادل بلوچ اور عبداللہ بلوچ لاپتہ کردیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں بازیاب کیا جائے اگر کوئی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو ثبوت کے ساتھ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح جبری گمشدگی قانوناً جرم اور ماورائے عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔