عوام جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف لانگ مارچ کا حصہ بن کر لواحقین کی آواز بنیں ۔ ہمشیرہ لاپتہ شاہ فہدا

93

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوئٹہ میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں خاران کے رہائشی لاپتہ شاہ فہد کی ہمیشرہ نادیہ بلوچ نے شرکت کرکے کہا میرے بھائی کو پاکستانی فورسز نے سولہ مارچ دوہزار بائیس کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میرے بڑے غلام فرید کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے تین سالوں تک حبس بےجا ہ میں رکھ کر لاپتہ کیا تھا۔

انہوں نے خاران سمیت بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے جاری تحریک کا حصہ بن کر لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے آواز کو توانا بنائیں۔