بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ عبداللہ لانگو کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے تنظم کو فراہم کردیا۔
انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو فورسز نے جمیل آغا گیرج نزد عسکری پارک کوئٹہ سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا اور لواحقین کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انہیں یقین دھانی کرائی کہ عبداللہ لانگو کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی و وفاقی حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔