سوئی: پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن

2415

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں پاکستانی فورسز نے سونہاری مٹ، دلبر مٹ، سردار پٹی کے علاقوں کو مکمل محاصرے میں لیکر گھروں پر چھاپے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے-

‏علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی گوخانی پٹی کے علاقے میں پاکستانی فوج کی طرف سے شدید بمباری سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بمباری سے رہائشیوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں-

تاہم عسکری حکام نے اس بابت کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔