سندھ: سی ٹی ڈی کا بی آر جی رکن گرفتاری کا دعویٰ

282

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ نے لاڑکانہ میں کارروائی کرکے بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ ملزم سے 5 ڈیٹونیٹرز، وائر اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم سندھ میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، مزید تحقیقات کیلئے تخریب کار کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔