سمی دین، ڈاکٹر صبیحہ سمیت بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کے دیگر شرکاء کیخلاف ایف آئی آر درج

819

ضلع خضدار کے تحصیل نال میں بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مذکوہر افراد میں ڈاکٹر صبحیہ بلوچ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ، وہاب بلوچ، گلزار دوست اور دیگر منتظمین شامل ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان لوگوں فوج اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کی ہے اور لوگوں کو اشتعال دلایا ہے۔

‏سمی بلوچ نے ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ مجھ سمیت لانگ مارچ کے دیگر شرکاکے خلاف دہشت گردی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر انتظامیہ اور مقتدرہ قوتوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلےبھی اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں ‏اور نہ آگے چل کر ہونگے۔

‏انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک پرامن مارچ ہے، ہمارے مطالبات جائز اور قانونی ہیں اور یہ جدوجہد لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔