سردار اختر مینگل کے قومی و صوبائی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد

454

پاکستان کے عام انتخابات کے لیے این اے 256 اور پی بی 20 خضدار سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

قاسم سوری کے بھی کاغذات مسترد کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے این اے 256 اور پی بی 20 خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

آر او کے مطابق اختر مینگل کے کاغذات اقامے کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔

دوسری جانب سے این اے 263 سے پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے۔

قاسم سوری کے کاغذات ڈیفالٹر، مفرور اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر مسترد کیے گئے۔