سامی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

412

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں کم از کم چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔