زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

388

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران میں آرچنان کے مقام پر گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج و ایف ڈبلیو او کے پیدل اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے