ریاست ٹرانسپورٹرز کو دھمکا کر لانگ مارچ کو متاثر کرنے کی کوششوں میں جھٹی ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ

232

‏بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ڈیرہ غازی خان دھرنا مقام سے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لئے، جب باقی سب ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔ تو اب ریاست ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع بند کرکے، اور ٹرانسپورٹرز کو دھمکا کر لانگ مارچ کو متاثر کرنے کی کوششوں میں جھٹی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو پیغام کے ذریعے ہم ریاست کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری تحریک ایک پر امن تحریک ہے، اگر ریاست اور ڈی۔جی خان کی انتظامیہ اپنے حربوں سے باز نہیں آتی، تو ہم اس تحریک کو مزید وسعت دیکر ڈی۔جی خان میں ہی دھرنا دیں گے۔

طے شدہ پروگرام کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کل لانگ مارچ کا قافلہ 9 بجے ڈی جی خان گدائی چنگی سے روانہ ہوگی۔

کمیٹی کے مطابق روانگی سے قبل آنے والے دوستوں کے ساتھ قافلہ کچھ قدم آگے جائیگی جس میں تمام لوگوں سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے تونسہ کے بلوچوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قافلے کا بہترین استقبال کریں جہاں لانگ مارچ کچھ دیر کیلئے رکھے گا جبکہ تونسہ سے قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگی۔ راستے بھر میں بلوچ عوام سے بھرپور استقبال کی امید رکھتے ہیں۔