دکی: بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ، پی ٹی ایم نے استقبال کیا

590

بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کا قافہے دکی پہنچ گیا، جہاں پشون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں نے لانگ مارچ کا رات گئے استقبال کیا۔

لانگ مارچ کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے انہیں ریاستی دہشتگردی کے خلاف جاری تحریک کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے لانگ مارچ سے بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق دکی کے بعد قافلہ کوہلو کی جانب رواں دواں ہے جہاں رات لانگ مارچ کا پڑاؤ ہوگا اور کل کوہلو میں ریلی نکالی جائے گی۔