خضدار: گردونواح میں زلزلہ، متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں، خاتون زخمی

214

خضدار کی تحصیل وڈھ تحصیل نال و گر دو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں، ایک خاتون زخمی،۔

زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کہ شام کو سوا پانچ بجے خضدار کے مختلف علاقوں وڈھ نال فیروزآباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ وڈھ کے علاقہ باڈڑی میں زلزلے کی شدت زیادہ تھی جہاں گھروں کے دیوار گرگئے اور ایک گھر کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوگیا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔